عربی زبان سے متعلق 100 سوالات

كتب
مجمع الملك سلمان العالمي للغة العربية

About this material

یہ کتاب عربی درس و تدریس کے باب میں ایک نیا اضافہ ہے،ساتھ ہی اردو داں حلقے کے لئے ایک قیمتی علمی سرمایہ ہے جس میں عربی زبان وثقافت کو سوال و جواب کے انداز میں پیش کیا گیا ہے، اس کتاب کا اولین مقصد عربی زبان اور عربی ثقافت سے متعلق سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوالات  کو سامنے لانا ہے،  اکیڈمی نے خاص اہتمام کیا ہے کہ ان سوالات کے جوابات سادہ اور عام فہم انداز میں دیے جائیں، ساتھ ہی، کتاب میں طوالت سے بچتے ہوئے اختصار کو بھی ملحوظ رکھا گیا ہے۔ حوالہ جات اور مآخذ کا ذکر کتاب کے آخر میں کیا گیا ہے۔

مصنفین نے سوالات کے انتخاب میں بھرپور محنت کی ہے، اس کے لیے مختلف مباحثوں کا انعقاد کیا گیا، سوالنامے تقسیم کیے گئے، ماہرین سے مشورے لیے گئے، اور غیر عربی طلبہ کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کی گئیں۔ ان سوالات کو کمیٹیوں اور عربی زبان کے اہم اساتذہ کے سامنے بھی پیش کیا گیا اور ان سب کے نتیجے میں  زیر نظر کتاب سامنے آئی جو  ان منتخب سوالات کا مجموعہ ہے جو سب سے زیادہ پوچھے جاتے ہیں ، جن کے جوابات عربی زبان کے شائقین کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ ان سوالات کو اس سلسلے کے بنیادی اور ابتدائی سطح کے سوالات کے طور پردیکھا جانا چاہئے، ان شاء اللہ اس حوالے سےآئندہ مزید سلسلے بھی پیش کیے جائیں گے جو عربی زبان و ثقافت سے متعلق  مزید وسیع دائرے کو محیط ہوں گے ، تاکہ عربی زبان سیکھنے والوں کی معلومات کا دائرہ کو وسیع ہو اور ان کی دلچسپی میں اضافہ ہو۔

 

Content

Material preview

1 attachment

Content




0 people liked this


Last updated: 2026-09-19

What do you think of this content?

Your feedback helps us improve Dawah content and goes directly to the moderator.